Sunday, 12 July 2020

ہو کے مجبور آہ کرتا ہوں

ہو کے مجبور آہ کرتا ہُوں
تھام کر دل گناہ کرتا ہوں
ابرِ رحمت امنڈتا آتا ہے
جب خیالِ گناہ کرتا ہوں
میرے کس کام کی ہے یہ اکسیر
خاکِ دل، وقفِ راہ کرتا ہوں
دِل سے خوفِ جزا نہیں مٹتا
ڈرتے ڈرتے گناہ کرتا ہوں
دل میں ہوتے ہو تم، تو اپنے پر
غیر کا "اشتباہ" کرتا ہوں
تُو نہ دیکھے یہ "دیکھنا" میرا
تجھ سے چھپ کر گناہ کرتا ہوں
بندۂ "عشق" ہے تِرا بیخود
تجھ کو یا رب گواہ کرتا ہوں

بیخود دہلوی

No comments:

Post a Comment