Wednesday, 22 July 2020

پھر ایک بار ترا تذکرہ نکل آیا

پھر ایک بار تِرا تذکرہ نکل آیا
مجھے تراشا تو پیکر تِرا نکل آیا
یہ میرے گھر کے دریچوں میں روشنی کیسی
یہاں چراغ کا کیا سلسلہ نکل آیا
جو نقش نقش اسیری کا سحر جانتے تھے
ان آئینوں سے بھی سایا مِرا نکل آیا
میں اپنے شور میں کب تک دبا ہوا رہتا
صدائیں دیتا ہوا بے صدا نکل آیا
لِپٹ کے روتا رہا وہ بجھے چراغوں سے
کہ طاق طاق کوئی سلسلہ نکل آیا
دیا تھا جس کو زمانے نے تیرے قُرب کا نام
مِرے ہی قدموں سے وہ فاصلہ نکل آیا

کیفی وجدانی

No comments:

Post a Comment