یقین کامل سے کہہ رہا ہوں حیا کے بارے سوال ہو گا
سروں سے کیونکر اتر گئی ہے، ردا کے بارے سوال ہو گا
سوال ہو گا کہ گر مصائب سے بھاگتے تھے تو عشق کیونکر
دیارِ مجنوں میں اہلِ دل کی خطا کے بارے سوال ہو گا
سوال ہو گا کہ کون کس کو کہاں پہ دھوکے میں رکھ رہا تھا
اگر ملا وہ تو اس سے کہنا؛ وفا کے بارے سوال ہو گا
سوال ہو گا بزرگ ہم نے کہاں پہ کیونکر گنوا دئیے تھے
ہماری سوچوں کی مغربانہ قبا کے بارے سوال ہو گا
تو میں محمدﷺ کے ربِ واحد کا نام لوں گا خلوصِ دل سے
اگر کبھی بھی، کہیں بھی مجھ سے خدا کے بارے سوال ہو گا
مبشر میو
No comments:
Post a Comment