Monday, 14 December 2020

عملاً تو مانتے نہیں قائد کی بات کو

 عملاً تو مانتے نہیں قائد کی بات کو

کیوں رٹ رہے ہو بیٹھ کے چودہ نکات کو

جیسے ہمارے جسم پہ لکھی ہو بد دعا

پڑھتا نہیں ہے کوئی بھی ہم کاغذات کو

وہ نصف حصہ دار ہے میری دعاؤں کا

جو بد دعا بھی دیتا ہے شبِ برات کو

میں فلم میں بھی کوئی ستم دیکھتا نہیں

میں دیکھتا ہوں کاٹ کے سب حادثات کو

کچھ لمس بانٹ لمس کے ترسے ہوؤں کے بیچ

کچھ تو نکال حسن کی واجب زکات کو


احمد آشنا

No comments:

Post a Comment