Wednesday, 16 December 2020

راس آ گئی نیند ہجراں اب جگانا چھوڑ دے

 راس آ گئی نیندِ ہجراں اب جگانا چھوڑ دے

کوئی جا کے اس کو کہہ دے دل دکھانا چھوڑ دے

زلف ناگن سی تیری، نیناں شرابی ہیں تیرے

گر ہنسو تو چاند نکلے، لب گلابی ہیں تیرے

بد نظر کا خوف ہم کو مسکرانا چھوڑ دے

باغ میں آ کر وہ پھولوں سے ملاقاتیں تیری

کلیاں بھی سنتی ہیں میٹھی میٹھی سی باتیں تیری

یا تو آ کے جایا نہ کر، یا پھر آنا چھوڑ دے

راس آ گئی نیند ہجراں اب جگانا چھوڑ دے

کوئی جا کے اس کو کہہ دے دل دکھانا چھوڑ دے


خرم شہزاد

No comments:

Post a Comment