Thursday, 10 December 2020

صبح ہوتا ہے شام ہوتا ہے

 صبح ہوتا ہے شام ہوتا ہے

خونِ نا حق مدام ہوتا ہے

پھیر لیتے منہ حقارت سے

یہ جوابِ سلام ہوتا ہے؟

کہتے ہو آپ کا یہاں کیا کام؟

عرضِ غم بھی تو کام ہوتا ہے

خوف آتا ہے جن کو مرنے سے

ان کا جینا حرام ہوتا ہے

جینے والے بھی مر ہی جاتے ہیں

مرنے والوں کا نام ہوتا ہے

کیا کلام اس کی خوش نصیبی میں

جس سے تُو ہمکلام ہوتا ہے

آمد آمد ہے اے وفا کس کی؟

آج کیا اہتمام ہوتا ہے


میلا رام وفا

No comments:

Post a Comment