Thursday, 10 December 2020

مجھ کو جس پر گماں ہے الفت کا

 مجھ کو جس پر گماں ہے الفت کا

کھیل ہو گا تِری سیاست کا

کس طرح غیر کا میں ہونے دوں

مسئلہ ہے یہ میری عزت کا

غیر سے رسم و راہ کا دعویٰ

آخری داؤ ہے محبت کا

آپ سے کچھ نہ ہو سکا لیکن

شائبہ کچھ تو ہو ندامت کا

جن کو تقدیر پر نہیں قدرت

فیصلہ کر رہے ہیں قسمت کا

یہ کسی اور کا نہ ہونے دے

کیا کروں تجھ سے اپنی نسبت کا

اس کو وہ سچ نہ مان لیں بشریٰ

پوچھ بیٹھے ہیں گر اجازت کا


بشریٰ خلیل

No comments:

Post a Comment