Friday, 4 December 2020

ظلمت شب کے بہت دور حوالے جاتے

 ظلمتِ شب کے بہت دور حوالے جاتے

ہم کہاں ڈھونڈنے بے سود اجالے جاتے

بے بصر لوگ اکٹھے تھے درِ جاناں پر

دیکھنے جاتے مگر دیکھنے والے جاتے

اچھا ہوتا جو زمانے کی طرح سوچتے ہم

روگ سینے میں محبت کے نہ پالے جاتے

خود بخود چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوا

اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے

ہم بھی غالب کی طرح کوچۂ جاناں سے اسد

نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے


اسد اعوان​

No comments:

Post a Comment