Thursday, 10 December 2020

میری کشتی جلائی لوگوں نے

 مسخرہ رویا تھا حقیقت میں

پھر بھی تالی بجائی لوگوں نے

ڈوبنے سے نہیں مرا تھا میں

میری کشتی جلائی لوگوں نے

ظلم تو ہوگا ہی غریبوں پر

چھین لی ہے خدائی لوگوں نے

اپنی ماں سے ہی لڑ پڑا بیٹا

آگ ایسی لگائی لوگوں نے

مجھ کو خوابوں سے خوف آنے لگا

جب حقیقت دکھائی لوگوں نے


حذیفہ ہارون

No comments:

Post a Comment