Saturday, 20 March 2021

مسکرا کر دیکھئے تو اک ذرا

 مسکرا کر دیکھیے تو اک ذرا

دیکھیے تو آپ کا جاتا ہے کیا

مجھ سے لوہا مَس ہوا سونا ہوا

میں کہ پارس تھا سو پتھر ہی رہا

جو نہ سہہ پائے عذابِ آگہی

اس کے حق میں بے خبر رہنا بھلا

اپنے بچے کا کھلونا توڑ کر

اپنی محرومی کا بدلہ لے لیا


یعقوب آسی

No comments:

Post a Comment