Thursday, 10 June 2021

میں خود آگاہ ہوتی جا رہی ہوں

 میں خود آگاہ ہوتی جا رہی ہوں

تیرے ہمراہ ہوتی جا رہی ہوں

زمانہ دیکھ کے کہتا ہے مجھ کو

کہ میں گمراہ ہوتی جا رہی ہوں

نجانے کب وہ ٹھوکر مار ڈالے

میں سنگِ راہ ہوتی جا رہی ہوں

ملی ہے جب سے مجھ کو تیری نسبت

میں مثلِ ماہ ہوتی جا رہی ہوں

ہے چادر اوڑھ لی چاہت کی جب سے

سبھی کی چاہ ہوتی جا رہی ہوں


شاہانہ ناز

No comments:

Post a Comment