Saturday, 19 June 2021

ردائے سنگ اوڑھ کر نہ سو گیا ہو کانچ بھی

 ردائے سنگ اوڑھ کر نہ سو گیا ہو کانچ بھی

حریمِ زخم لازمی ہے خیر و شر کی جانچ بھی

گئے برس کی راکھ جس کو دان کی تھی، آ گیا

اسی ندی سے غسل کر کے دو ہزار پانچ بھی

محاورے کی رو سے جانچئے تو وہ سراب ہے

میں سانچ بھی نہیں نہیں ہے اس بدن کی آنچ بھی

بھرم ذرا سا مستیوں کا رکھ کہ ہم ہیں گھات میں

غزالِ مست چشم! ہو ادھر کو اک قلانچ بھی


تنویر مونس

No comments:

Post a Comment