دعوت نامہ
شہر کے بڑے والے قبرستان میں
آج اختتامی پارٹی ہے
احباب کو شرکت کی دعوت ہے
ڈریس کوڈ سفید رنگ
نہیں میری وفات آج نہیں ہوئی
مَرے ہوئے تو عرصہ ہو چلا ہے
خالی بُت یہاں وہاں پھِرا کرتا تھا
آج اس خالی بُت کو
مٹی کے حوالے کر دیں گے
پارٹی اسی خوشی میں رکھی ہے
رفعت جبیں
No comments:
Post a Comment