مسیحا اپنی کوشش کر چکے ہیں
مگر جس کو دوا سے مسئلے ہیں
تمہارا جھوٹ دنیا🌍 گھوم آیا
مِرے سچ کے ابھی تسمے کھُلے ہیں
تِرے کاندھے سے لگ کر کون رویا
یہ کس کے بال اس پر رہ گئے ہیں
صحیح لوگوں کو چُننے کا صِلہ ہے
غلط📵 نمبر سے میسج آ رہے ہیں
میں بس اس دُکھ میں آدھی رہ گئی ہوں
جو اچھے دن تھے پورے ہو چکے ہیں
عین نقوی
No comments:
Post a Comment