Monday, 7 June 2021

میرے ہوتے تم پریشاں ہو مرا کیا فائدہ

 میرے ہوتے تم پریشاں ہو مِرا کیا فائدہ

پُر خطر رستوں میں بے جاں ہو مرا کیا فائدہ

اب تو چاروں اور سے آنے لگی ہے یہ صدا

عاشقوں کے واسطے جاں ہو مرا کیا فائدہ

زندگی میں نے یہ اپنی تم پہ کر دی ہے نثار

تم کسی کا جزوِ ایماں ہو مرا کیا فائدہ

میری ہمت ٹوٹتی ہے صبر کے بازار میں

تم اگرچہ خوب انساں ہو مرا کیا فاٸدہ

وصل بھی لگتا ہے مجھ کو ہجر جیسا جانِ شوق

میرے گھر میں تم جو مہماں ہو مرا کیا فاٸدہ


مدیحہ شوق

No comments:

Post a Comment