Monday, 7 June 2021

تتلیاں وار نہ کر دیں کہیں دیوانے پر

 تتلیاں وار نہ کر دیں کہیں دیوانے پر

اس کے گلدان سے اک پھُول اُٹھا لانے پر

وہ بھی رہ رہ کے پرندوں کی طرف دیکھتا ہے

میں بھی حیران ہوں اس شخص کے لوٹ آنے پر

عین ممکن ہے کہ میں سب سے کنارہ کر لوں

دوست اب طیش میں آ جاتے ہیں سمجھانے پر

اب کسی طور ہمیں راہیں بدلنی ہوں گی

روز کہتے ہیں یہی بات بچھڑ جانے پر

اس کی خواہش تھی خد وخال وہ دیکھے اپنے

اب جو نادم ہے مِرے آئینہ دِکھلانے پر

جب سے دیوانہ حسن اس بتِ کافر نے کیا

کوئی بھی عار کہاں حکم بجا لانے پر


عطاءالحسن

No comments:

Post a Comment