Monday, 7 June 2021

سردی کی یہ پہلی بارش اور برہا کے دن

 سردی کی یہ پہلی بارش اور بِرہا کے دن

ساری رینا جیا جلے رے ساجن تورے بِن

کا سے کہوں اس دل کی بتیاں سکھی نہ کوئی سہیلی

ساجن بھی جا دور بسے ہیں جیون راہ اکیلی

ڈالی ڈالی پھول کھلیں گے صبحیں ہوں گی روشن

من آنگن میں دیپ جلیں گے جب آئیں گے ساجن

اگلے برس کی پہلی بارش مورے ساتھ بِتانا

ساجن توہے موری قسم ہے پھر مت لوٹ کے جانا

ہجرت میں تڑپت ہے کوکب نیناں نیند سے خالی

ساجن جھولی میں سر رکھ دو سو جائے متوالی


سعدیہ کوکب

No comments:

Post a Comment