Friday, 18 June 2021

بھلی ہو یا کہ بری ہر نظر سمجھتا ہے

 بھلی ہو یا کہ بری ہر نظر سمجھتا ہے

ہر ایک شخص کی آہٹ کو گھر سمجھتا ہے

ہر ایک در کو وہ اپنا ہی در سمجھتا ہے

مگر زمانہ اسے در بہ در سمجھتا ہے

پھل اور شاخ سمجھنے میں چُوک جائیں مگر

ہے کس جگہ کا پرندہ شجر سمجھتا ہے

کچھ اس طرح سے دکھاتا ہے وہ ہنر اپنا

کہ جیسے سب کو یہاں بے ہنر سمجھتا ہے


اتل اجنبی

No comments:

Post a Comment