Wednesday, 16 June 2021

ہے انتظار کال کا ہم سو نہیں رہے

 ہے انتظار کال کا ہم سو نہیں رہے

اب تک تمہارے پانچ منٹ ہو نہیں رہے

یہ بھی ہمارے پیار کی پختہ دلیل ہے

تُو دستیاب ہے تو تجھے کھو نہیں رہے

ہم لوگ علم بیچنے والے عظیم لوگ

عرصے سے بیج آگہی کا بو نہیں رہے

خود پر شدید جبر ہے، یہ صبر تو نہیں

ہم ہنس رہے ہیں دوستا ہم رو نہیں رہے

تُو نے تو میری ذات کو یکسر بدل دیا

جتنے بھی مجھ میں عیب تھے، دیکھو، نہیں رہے

میں ان کے خواب دیکھنے والا قدیم شخص

میری نگاہِ یاد میں جو جو نہیں رہے

جس دن زمین خاک سے بیزار ہو گئی

اپنے یہ فرضی جسم بھی پھر تو، نہیں رہے

ہائے کئی غزال بدن، خوش گلو بشر

پھرتے تھے اس جہان میں سوچو، نہیں رہے


مبشر میو

No comments:

Post a Comment