Monday, 14 June 2021

کوئی ایسی سبیل ہو جائے

 کوئی ایسی سبیل ہو جائے

عشق میرا وکیل ہو جائے

تُو میری اک نگاہ کو ترسے

اس قدر دل بخیل ہو جائے

آنکھ تصویر اس کو کر لے اگر

درد میں خود کفیل ہو جائے

اس کو بس پیار کی حرارت دو

روح جب بھی علیل ہو جائے

تلخ لہجے سے وار ہوتے ہیں

ختم جب بھی دلیل ہو جائے

نفرتوں کے جہاں میں زریں

پیار میرا قبیل ہو جائے


زریں منور

No comments:

Post a Comment