Monday, 14 June 2021

میری محبوبہ ان محبوباؤں کے جیسی نہیں

 میری محبوبہ 


میری محبوبہ ان محبوباؤں کے جیسی نہیں

جن کی صحرائی ذات میں انسان کھو جاتا ہے 

اور سراب کی حالت میں 

تشنہ لب ہی اپنی جان دے دیتا ہے 

میری محبوبہ 

ان غاروں کے جیسی محبوباؤں جیسی نہیں 

جہاں بالکل اندھیرا ہوتا ہے 

اور کچھ ہی عرصے بعد انسان کا وہاں دم گھٹنے لگتا ہے

میری محبوبہ تو ایسی ہے 

جس سے بات کر کے مجھے اچھا لگتا ہے اور  میری روح تک مسکراتی ہے

وہ جب سو بھی رہی ہو اس کے صحن میں تب بھی پھول کِھل رہے ہوتے ہیں

 

میاں وقار 

No comments:

Post a Comment