Thursday, 3 June 2021

عشق جب تم کو راس آئے گا

 عشق جب تم کو راس آئے گا

زخم کھاؤ گے، مسکراؤ گے 

دیر تک دل کے پاس بیٹھو گے

اِس کی باتیں اُسے سناؤ گے

وہ تمہیں توڑ توڑ ڈالے گا 

تم بہت ٹوٹ ٹوٹ جاؤ گے

یاد آئیں گی گم شدہ نیندیں 

خواب رکھ رکھ کے بھول جاؤ گے 


ندیم ناجد

No comments:

Post a Comment