Sunday, 13 June 2021

ہیں یوں رقیب شہر میں رہزن کہاں نہیں

 ہیں یوں رقیب شہر میں رہزن کہاں نہیں 

کوئی وفا شناس نہیں مہرباں نہیں

مجھ کو امیرِ شہر کے محلوں سے غرض کیا

یا رب مِرے نصیب میں ٹوٹا مکاں نہیں 

قسمت شکستہ اور سیہ فرشِ آرزو

نکلا نہ مہتاب کبھی کہکشاں نہیں 

سہتے رہی عذاب جدائی کا فاختہ

در قید پھول پات نہیں باغباں نہیں 

جن کو بہت غرور تھا مال و منال پر

دنیا میں آج ان کا کچھ نام و نشاں نہیں 

عارف بتاؤ حال سنائیں کسے یہاں 

اس بھیڑ میں ہمارا کوئی ہمزباں نہیں 

 

جاوید عارف

No comments:

Post a Comment