Thursday, 17 June 2021

موسم ہو کوئی یاد کے خیمے نہیں اٹھتے

 موسم ہو کوئی یاد کے خیمے نہیں اٹھتے

صحرا سے تِرے چاہنے والے نہیں اٹھتے

ہیں رقص کے عالم میں سلگتے ہوئے چہرے

ایسے تو کسی گھر سے جنازے نہیں اٹھتے

اک پیاس نے کیسا یہ مجھے توڑ دیا ہے

ہاتھوں سے مِرے آج بھی کوزے نہیں اٹھتے

سورج کے طمانچے سے فلک جاگ گیا ہے

بستر سے مگر پھر بھی ستارے نہیں اٹھتے

مدت سے شب و روز کے ماتھے پہ لکھا ہے

آ جائیں جو اک بار زمانے نہیں اٹھتے

ہے اس کے عذابوں پہ کرم اس کا مسلط

رحمت کے کبھی گھر سے فرشتے نہیں اٹھتے


وفا نقوی

No comments:

Post a Comment