کیوں ہوا باب وا اُداسی کا
کچھ بگاڑا ہے کیا اداسی کا
میں نے کاغذ پہ شعر لکھ کر پھر
رنگ اس میں بھرا اداسی کا
مسکراتا چلا گیا پھر میں
دل بہت تھا جلا اداسی کا
مِری تشنہ لبی مِٹا ساقی
ایک ساگر پلا اداسی کا
تم مِرے گھر دوبارہ آئے ہو
پھول پھر سے کھلا اداسی کا
امیر حمزہ سلفی
No comments:
Post a Comment