Monday, 14 June 2021

سب اتر جائیں گے میرے دل سے تو مگر جان سے پیارا رہے گا

 سب اُتر جائیں گے میرے دل سے

تُو مگر جان سے پیارا رہے گا

یوں تو ہیں اس کے طلبگار بہت

دل پہ بس تیرا اجارہ رہے گا

ٹھیک ہے تو نہیں ملنے کا ہمیں

یادوں پر اب کے گُزارا رہے گا

تجھ کو دیکھا نہیں تصویر تو بھیج

کچھ میرے جی کو سہارا رہے گا

ٹھیک ہے ہر خوشی تُو رکھ لے مگر

دُکھ ہے مُشترکہ ہمارا رہے گا

کوئی تو آئے تیرے شہر سے دوست

ہمیں دشمن بھی گوارا رہے گا

سوچا تنہائی سے جوڑیں سمبندھ

کب تلک ہجر کنورا رہے گا

عشق کو پالا ہے برسوں دل نے

زندگی بھر یہ دُلارا رہے گا


صائمہ یوسفزئی

No comments:

Post a Comment