Saturday, 5 June 2021

بس اتنا جان کے تیرہ کہ ہوں نہ تین کے بیچ

 بس اتنا جان کے تیرہ کہ ہوں نہ تین کے بِیچ

گھِرا ہوا ہوں عجب ہی منافقین کے بیچ

وہ جون ہو کہ میں، جیتے جی مار دیتی ہیں

یہ مشترک ہے قدر ساری فارعین کے بیچ

فرار مسئلے کا حل نہیں ہے جان لے دوست

سکوں نہیں ہے فقط موت مارفین کے بیچ

میں کیوں کروں گا مسلّط کسی پہ سوچ اپنی

کہ جبر ہے ہی نہیں کوئی میرے دین کے بیچ

مِرے کلام کی اوقات بڑھ گئی تھی کہ جب

مشاعرے میں وہ بیٹھی تھی سامعین کے بیچ

چناؤ جیت کے پھر ملک کا وہ حال کِیا

کہ جیسے مالِ غنیمت ہو فاتحین کے بیچ


مسعود ساگر

No comments:

Post a Comment