Friday, 18 June 2021

سوال کیا ہے جواب کیا ہے

 سوال کیا ہے جواب کیا ہے

یہ عذرِ خانہ خراب کیا ہے

میں اپنی ہستی بدل رہا ہوں

یہ سب حساب و کتاب کیا ہے

تِری محبت کے نام سب کچھ

مِرا کوئی انتساب کیا ہے

کنارہ خود سے ہی کر لیا ہے

اب اور حدِ اجتناب کیا ہے

سفر ہی بس کار زندگی ہے

عذاب کیا ہے ثواب کیا ہے


تالیف حیدر

No comments:

Post a Comment