دکھا دل بھی ٹکڑے جگر ہوتے ہوتے
ادھر بھی اٹھا درد ادھر ہوتے ہوتے
جوانی کا جوبن ڈھلا دن کی صورت
زوال آ گیا دوپہر ہوتے ہوتے
دلِ نامراد اک ہزار آرزوئیں
اسے چاہئے عمر بھر ہوتے ہوتے
نہانے میں زنجیر پا طوق گردن
بنے حلقہ حلقہ بھنور ہوتے ہوتے
وہ جا اپنے پہلو میں دے ہی یہ مشکل
جو ہوگا بھی تو دل میں گھر ہوتے ہوتے
حرم جاتے جاتے گئے مے کدے میں
ادھر ہو گئے شاد ادھر ہوتے ہوتے
شاد لکھنوی
شاد پیر و میر
No comments:
Post a Comment