Tuesday, 15 June 2021

دلوں پہ بوجھ بڑھانے کی کیا ضرورت ہے

 دلوں پہ بوجھ بڑھانے کی کیا ضرورت ہے

خدا کو خواب دکھانے کی کیا ضرورت ہے

مجھے پتا ہے تمہیں کون کتنا چاہتا ہے

تمہیں یقین دلانے کی کیا ضرورت ہے

اگر شکار کی نیّت سے جا رہا ہوں میں

تمہیں نشانے پہ آنے کی کیا ضرورت ہے

یہی نہ ہو کوئی تم پر بھی ہاتھ اٹھا لے تمہیں

کسی پہ انگلی اٹھانے کی کیا ضرورت ہے

چلو یہ مان لیا تم ہی حق بجانب ہو

مگر یہ اشک بہانے کی کیا ضرورت ہے

جسے ہماری ضرورت پڑی ہے بات کرے

ہمیں کسی کو منانے کی کیا ضرورت ہے


معید مرزا

No comments:

Post a Comment