Friday, 4 June 2021

خوشی سے غم قبول تھے نہیں تھے کیا

 خوشی سے غم قبول تھے نہیں تھے کیا

وفا کے کچھ اصول تھے نہیں تھے کیا

چمن میں دشت کس طرح بڑا ہوا

چمن میں سرخ پھول تھے نہیں تھے کیا

یہ ہجر کیسے راس آ گیا تمہیں؟

بچھڑ کے تم ملول تھے، نہیں تھے کیا

یہ جن پہ منزلیں بھی اب ہیں مہرباں

یہ راستوں کی دھول تھے، نہیں تھے کیا

یہ چاند تارے تتلیاں ہوا فلک

ہمارے بِن فضول تھے، نہیں تھے کیا

یہ سوچ کر میں صائم آج ہنس پڑا

ہم آسماں کی بھول تھے، نہیں تھے کیا


عبدالباسط صائم

No comments:

Post a Comment