Wednesday, 16 June 2021

کیا لینا دینا تجھ کو مرے التفات سے

 کیا لینا دینا تجھ کو مِرے التفات سے

جب اتفاق ہی نہیں ہے میری بات سے

اتنا تو جانتا ہی ہے ناں، تُو نہیں الگ

اس روح سے نہ فکر کی اس کائنات سے

اب دن کی کیا کہوں کہ اگر تُو نہیں دِکھے

اپنے تمام دن ہمیں لگتے ہیں رات سے

میں معذرت طلب ہوں اگر شعر ہیں گِراں

تُو بخش دے خفا ہے اگر میری بات سے

مجھ کو فنا کا درس بقا کے لیے مِلا

یعنی بقا کی ڈور جُڑی ہے ممات سے


صائمہ یوسفزئی

No comments:

Post a Comment