Saturday, 19 June 2021

مجھے تو حیرت ابھی تلک اس حسین پر ہے

 مجھے تو حیرت ابھی تلک اس حسین پر ہے

کہ جس کے ہونٹوں کا لمس میری جبین پر ہے

کسے خبر تھی کہ آسمانوں میں جا بسے گا

وہ شخص جس کی ابھی ضرورت زمین پر ہے

اسے اجازت ہے مجھ کو کافر کہے بھلے سے

جو آدمی اپنے باپ دادا کے دین پر ہے

ہمیں یہ چاہت کہ رقص طبلے کی تھاپ پر ہو

پر اس حسینہ کا دھیان سارا یقین پر ہے


اسد تسکین

No comments:

Post a Comment