Monday, 7 June 2021

نہ سیدھی ہے نہ سادی ہے نہ ہی وہ صنف نازک ہے

 ہر بیٹی کی ماں کے نام 


نہ سیدھی ہے

نہ سادی ہے

نہ ہی وہ صنفِ نازک ہے

اسے میں نے بتایا ہے

کہ دنیا اک میدانِ جنگ ہے

اور وہ ہمیشہ حالتِ جنگ میں رہے گی

اسے خود پہ بھروسہ کر کے جینا ہے

اسے یہ یاد رکھنا ہے

کہ محتاجی جہنم ہے

وہ پڑھتی ہے

وہ بینکر ہے

وہ اپنے گھر کا سارا کام کرتی ہے

وہ فارغ وقت میں اپنے مشاغل بھی نبھاتی ہے

میں اس سے دور ہو جاؤں 

یا مر جاؤں

تو نہ گھُٹ گھُٹ کے روئے گی

نہ اپنے آپ کو مظلوم اور برباد سمجھے گی

میں اک ماں ہوں

مجھے معلوم ہے کہ میری بیٹی

اک بہت مضبوط انساں ہے


ثمینہ تبسم

No comments:

Post a Comment