Monday, 7 June 2021

رنگ موسم کا ہرا تھا پہلے

 رنگ موسم کا ہرا تھا پہلے

پیڑ یہ کتنا گھنا تھا پہلے

میں نے تو بعد میں توڑا تھا اسے

آئینہ مجھ پہ ہنسا تھا پہلے

جو نیا ہے وہ پرانا ہو گا

جو پرانا ہے نیا تھا پہلے

بعد میں میں نے بلندی کو چھؤا

اپنی نظروں سے گرا تھا پہلے


راجیش ریڈی

No comments:

Post a Comment