Friday, 13 August 2021

سکوں اب گاؤں میں بھی گھٹ گیا ہے

 سکوں اب گاؤں میں بھی گھٹ گیا ہے

سڑک بننے میں برگد کٹ گیا ہے

اسے فُرصت کہاں جو خود کو ڈُھونڈے

وہ گھر والوں میں ایسے بَٹ گیا ہے

اب ہر منزل پہ خود کو دیکھتا ہوں

حجاب آخر نظر سے ہٹ گیا ہے

یہ کس کا نام لے کر چل پڑے تھے

زمانہ راستوں میں کٹ گیا ہے

میں اپنے سامنے کیا آ رُکا ہوں

کوئی بادل سا جیسے چھٹ گیا ہے

سفر کی اور اب کیا ہو نشانی

یہ سر جو کہکشاں سے اٹ گیا ہے


بشارت گیلانی

No comments:

Post a Comment