Sunday, 19 September 2021

جانے کیسا ہوا اثر مجھ پر

 جانے کیسا ہوا اثر مجھ پر

جب سے ٹھہری تِری نظر مجھ پر

جس کا سایہ سکون دیتا تھا

شعلہ زن ہے وہی شجر مجھ پر

منزلیں اب بدل گئیں تیری

ختم ہوتا تھا ہر سفر مجھ پر

داستاں مت بنائیے مجھ کو

تبصرہ کیجیۓ مختصر مجھ پر

جتنا چھپتا گیا سمندر میں

اُتنا کُھلنے لگا بھنور مجھ پر

جانے کیا حق جتانا چاہتا ہے

آسمان شاذ ٹوٹ کر مجھ پر


شجاع شاذ

No comments:

Post a Comment