جنون شوق یہ کیا مرحلہ ہے
کہ ہر قربت کا مطلب فاصلہ ہے
نئی آنکھیں نئے منظر نئی رت
نئے افکار کا پھر سلسلہ ہے
بتائے گا پتہ کیا تجھ کو تیرا
یہاں ہر شخص خود ہی لاپتہ ہے
عزیزوں کی مسلسل بد گمانی
ہماری خوش گمانی کا صلہ ہے
مگر انجان بن کر پوچھتے ہیں
سبھی کو ہے خبر کیا واقعہ ہے
یہ خالد ہے کہ دور بے حسی میں
شعورِ ذات سے آراستہ ہے
عبداللہ خالد
No comments:
Post a Comment