Thursday, 16 September 2021

پہلے چادر یہ سر پہ تان کے دیکھ

 پہلے چادر یہ سر پہ تان کے دیکھ

پھر، سبھی رنگ آسمان کے دیکھ

عشق میں کیسی حجتیں جاناں؟

میں نے جو کچھ كہا ہے مان کے دیکھ

اپنی مٹی کو زر نہیں کرتا

مجھ سے کہتا ہے خاک چھان کے دیکھ

پہلے تُو بات کر سلیقے سے

بعد میں ذائقے زبان کے دیکھ

کس میں خوشبو نہیں رہی خالد

پھول سب اپنے پھولدان کے دیکھ


خالد سجاد احمد

No comments:

Post a Comment