Monday, 13 December 2021

پنچھی تری منڈیر سے اڑ جائے کہیں اور

 پنچھی تِری منڈیر سے اُڑ جائے کہیں اور

اس کا تو ٹھکانہ ہی نہیں دل کے قرِیں اور

وِیران ہی پھر رہنے دیا خانۂ دل💔 کو

ملتا بھی کہاں تم سا کوئی اس کو مکیں اور

صدیقؓ کی بیٹی کو یوں ازبر تھیں حدیثیں

دیکھی نہیں ان جیسی زمانے میں ذہیں اور

ساغر ہیں کہ مِینا ہیں کہ پیمانے ہیں لبریز

آنسو تِری آنکھوں کو بناتے ہیں حسیں اور

محفل میں ہوں موجود مگر کس کو خبر ہے

دل میرا کہیں اور ہے جاں میری کہیں اور

انوار انا کو مِرے مولا! وہ عطا کر

موجود ہو دنیا میں پہنچ جاؤں کہیں اور


نفیسہ سلطانہ انا

No comments:

Post a Comment