Thursday, 23 December 2021

بڑے اسی کو ہی کہتے ہیں دل لگی مرے دوست

 بڑے اسی کو ہی کہتے ہیں دل لگی مِرے دوست

کسی سے کچھ بھی نہ کہنا ہے زندگی مرے دوست

جہاں میں ایک بھی ایسا نظر نہیں آیا

کرے جو آ کے تمہاری برابری مرے دوست

بتا رہی ہیں مہکتی فضائیں گلیوں کی

گزر ہوا ہے تمہارا ابھی ابھی مرے دوست

فقط یہ آپ تلک سلسلۂ یاری نہیں

کروں گا آپ کے بچوں کی نوکری مرے دوست

میں اک وظیفہ تمہیں دان کرنے والا ہوں

کشید کرنا اندھیروں سے روشنی مرے دوست


اسد رضا سحر

No comments:

Post a Comment