Friday, 17 December 2021

اس سے پہلے کہ کچھ بولا جائے

 اس سے پہلے کہ کچھ بولا جائے

بات کو ذہن میں تولا جائے

راز پھر راز نہیں رہتا ہے

رازِ دل سب سے نہ کھولا جائے

عیب کتنے ہی دکھیں گے ہم کو

اپنے من کو جو ٹٹولا جائے

من کی پرواز بہت ہے اونچی

دور تک من کا ہنڈولا جائے

رشتے بنتے ہیں مدھر تب امبر

پیار کا رنگ جو گھولا جائے


امبر جوشی

No comments:

Post a Comment