Tuesday, 21 December 2021

آپ کیا ایک ستمگار بنے بیٹھے ہیں

 آپ کیا ایک ستم گار بنے بیٹھے ہیں

غیر بھی تو مِرے غمخوار بنے بیٹھے ہیں

واعظوں کی بھی یہ توقیر ہے اللہ اللہ

پاسبان در خمار🍷 بنے بیٹھے ہیں

چشم ہے آب رواں سینے میں داغوں کی بہار

ہم بھی اک تختۂ گلزار بنے بیٹھے ہیں

پوچھتے ہیں وہ مجھی سے یہ غضب تو دیکھو

آپ بھی طالبِ دیدار بنے بیٹھے ہیں

دلربائی کے یہ انداز غضب ہیں تیرے

کہ ہوس پیشہ خریدار بنے بیٹھے ہیں


مائل دہلوی

No comments:

Post a Comment