Tuesday, 14 December 2021

عین ممکن تھا کہ میں تیری وفا پا جاتا

 عین ممکن تھا کہ میں تیری وفا پا جاتا

تُو مجھے چھوڑ نہ جاتا تو تِرا کیا جاتا

اس لیے بھی مِرا غمخوار نہیں ہے کوئی

مجھ سے مطلب کا تعلق نہیں رکھا جاتا

ایسا کر، مجھ کو بھلا دے کہ تجھے چین آ جائے

یوں تِرا ٹوٹنا مجھ سے نہیں دیکھا جاتا

اب درازوں میں تِرے خط نہیں ڈھونڈے جاتے

اب کوئی زخم نہیں مجھ سے کریدا جاتا

ایک رشتہ جو بنایا ہے تِری یاد کے ساتھ

روز مجھ سے یہ تعلق نہیں توڑا جاتا

آج جس بزم میں بیٹھا ہوں محبت کے طفیل

میں اگر خاص نہ ہوتا تو بلایا جاتا

تُو نے جس پیار سے دیکھا ہے مجھے جانِ ودود

کیا ہی اچھا تھا جو اس طرح پکارا جاتا


فیصل ودود

No comments:

Post a Comment