Wednesday, 22 December 2021

تری نظر کے اشارہ بدل بھی سکتے ہیں

 تِری نظر کے اشارہ بدل بھی سکتے ہیں

میرے نصیب کے تارے بدل بھی سکتے ہیں

میں اپنی ناؤ بھنور سے نکال لایا ہوں

مگر یہ ڈر ہے کنارے بدل بھی سکتے ہیں

امیرِ شہر کی تقریر ہونے والی ہے

سحر تلک یہ نظارے بدل بھی سکتے ہیں

یہ دور وہ ہے کہ غیروں کا کیا کہیں صاحب

ہمارے حق میں ہمارے بدل بھی سکتے ہیں


اشفاق منصوری

No comments:

Post a Comment