نمازِ محبت ادا ہو گئی💓
تیری آج مجھ پر عطا ہو گئی
مِرے سامنے اب وہ آتے نہیں
خدا جانے کیسی خطا ہو گئی
وہ منزل کی ہے جستجو میں فقط
ستاروں میں جو رُونما ہو گئی
یہ کیا ہو گیا ہے, یہ کیا ہو گیا
محبت میں لیلیٰ خدا ہو گئی
مِری بندگی نے شرف پا لیا
تِری شان میں جب ادا ہو گئی
رہِ زندگی میں چلی ساتھ میں
تِرے عشق میں کب جدا ہو گئی
حقارت سے دیکھا جسے آپ نے
وہی میرے تن کی قبا ہو گئی
بہت رٹ ہے انجم تِرے نام کی
ملے دل سے دل اور دعا ہو گئی
فریدہ انجم
No comments:
Post a Comment