Sunday, 19 December 2021

محبت خواب بنتی ہے محبت خواب دیتی ہے

محبت خواب بُنتی ہے


محبت خواب بُنتی ہے

زمانہ اس لیے شاید

محبت کرنے والوں سے

ہمیشہ جلتا رہتا ہے

کہ چاہت میں بسے چہرے

سدا شاداب رہتے ہیں

محبت خواب دیتی ہے

جو جیون کو لُبھاتے ہیں

محبت شاد رکھتی ہے

یہ دل آباد رکھتی ہے


عامر بن علی

No comments:

Post a Comment