Monday, 13 December 2021

دشمن کو بھی نفرت کا پیمبر نہ لکھیں گے

 دشمن کو بھی نفرت کا پیمبر نہ لکھیں گے

ہم پیار کے موضوع سے ہٹ کر نہ لکھیں گے

رودادِ ستم آپ کی ہم اپنے لہو سے

لکھیں گے مگر آپ سے بہتر نہ لکھیں گے

ہیرا ہے بہت سخت بھی شفاف بھی لیکن

جو اہلِ نظر ہیں اسے پتھر نہ لکھیں گے

اس دور کے حالات کو لکھیں گے مؤرخ

ڈر یہ ہے کہ حالات کے تیور نہ لکھیں گے


جوہر صدیقی

No comments:

Post a Comment