Saturday, 11 December 2021

آہ دنیا سرائے فانی ہے

 آہ دنیا سرائے فانی ہے

کس قدر مختصر کہانی ہے

خود کو دیتا ہوں مسکرا کے فریب

دل مگر وقفِ نوحہ خوانی ہے

مجھ سے ہنس بول لیں مِرے ساتھی

اب کوئی دن کی زندگانی ہے

موسمِ گل میں وہ جو آن ملیں

ہم بھی جانیں کہ رُت سہانی ہے

بے سبب تو نہیں بہے آنسو

آنسو آنسو میں اک کہانی ہے

اک سراپا کہ رنج و یاس ہیں ہم

دردِ دل، مونسِ جوانی ہے

مسکراؤں میں کس طرح الطاف

تاک میں دور آسمانی ہے


الطاف مشہدی

No comments:

Post a Comment