Saturday, 11 December 2021

سنو اب ایسا کرتے ہیں ہم تمہں معاف کرتے ہیں

 سنو! اب ایسا کرتے ہیں

ہم تمہیں معاف کرتے ہیں

تمہیں ہم آزاد کرتے ہیں

اُن سارے عہد و پیمان سے

اس بے نام بندھن سے

اس بے جوڑ تعلق سے

سنو! ہم یاد تو کرتے ہیں

بس اب فریاد نہیں کرتے

کہیں کیا اِک آخری بار تم سے

ہم تم سے پیار کرتے ہیں


عندلیب سحرش

No comments:

Post a Comment